92 (308) 6183570


مقاصد و اہداف

(Aims & Objectives)


القمر اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (Al-Qamar Islamic Research Foundation) بحمد اللہ روشنی ،محبت ، اشاعتِ اسلام ،عوام الناس میں دین کے صحیح صحیح امیج کی ترویج کا پیامبر ادارہ ہے، جس کا مقصد ہر قسم کی سیاسی ، فرقہ وارانہ اور گروہی وابستگیوں سے ماوار رہ کر اسلامی اصول و ضوابط اور ریاستِ پاکستان کے آئین و قوانین کے تحت اعلی سطحی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے انسانیت کی فلاح کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔


مذہبی علم کے معاملے میں اہلِ مذہب کا رویہ عموماً سطحی و غیر تحقیقی ہے۔ مذہبی رسائل و جرائد نہ صرف فرقہ وارانہ مواد پر مشتمل ہوتے ہیں، بلکہ ان میں بہت سی چیزیں مذہب ووطن کے لیے نقصان کا موجب ہوتی ہیں۔ اس ادراے کے تحت بفضلہ تعالیٰ افرادِ معاشرہ میں علمی و تحقیقی رویہ و مزاج پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تاکہ بالغ نظر افرادِ معاشرہ تیار ہو سکیں۔


مذہبی اور سماجی حرکیات کے حوالے سے موجودہ معاشرتی مسائل کی ایک بہت بڑی وجہ مذہبی و سماجی تعلیم اور اس کے حاملین میں بُعد اور وسیع خلا کی موجودگی ہے۔ اس تناظر میں زیرِ نظر ادارے کا مقصودمذہبی و سماجی حرکیات کو ہم آہنگ بنا کر وطنِ عزیز کی ترقی و فلاح میں کردار ادا کرنا ہے۔


ادارے کے تحت ششماہی تحقیقی مجلہ" القمر" (Bi-Annual research Journal Al-Qamar) کے نام سے ایک تحقیقی مجلے کا اجرا کیا گیا ہے ، جس میں ادارے کے اعلی علمی و دینی اور سماجی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے اعلی پائے کے محققین کے تحقیقی مضامین اشاعت پذیر ہوتے ہیں۔یہ مجلہ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تحقیقی معیار کے مطابق شائع کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیے


Contact Us

Al-Qamar Islamic Research Foundation

60/D Marghzar Colony, Multan Road, Lahore

alqamarfoundation@gmail.com

92 (345) 6589615

92 (308) 6183570